پاکستان کا یومِ آزادی’ کشمیریوں کی آزادی’ کے نام

 پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے رواں سال ملک کے یومِ آزادی کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم نے اس 14 اگست کو کشمیر کی آزادی کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘  یوم آزادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ’اہلِ کشمیرکی نئی نسل نے نئے جذبے کے ساتھ آزادی کا عَلم اٹھایا ہے۔ میں اس سال 14اگست کو ان اہلِ کشمیر کے نام کرتا ہوں جنھوں نے ریاستی جبر کا مقابلہ کیا مگر آزادی کے جذبے کوزندہ رکھا ہوئے ہے۔‘

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی تحویل میں علیحدگی پسند کشمیری رہنما برہان الدین وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔ عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جولائی سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے یومِ آزادی کو کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کی وجہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستان سے ہونے والی معاونت ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو بلوچستان اور اپنے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ زیادتیوں پر بھی جواب دینا ہو گا۔  یہ پہلی مرتبہ ہے جب انڈیا نے پاکستان کے اندر ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے بارے میں آواز اُٹھائی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر انڈیا سے مذاکرات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ انڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آغاز سے پہلے پاکستان کو سرحد کے پار دہشت گردوں کی معاونت بند کرنا ہو گی۔ انڈیا کا کہنا ہے کہ وہ صرف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میں پاکستان سے مذاکرات کرے گا اور جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s